• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکے، چوریاں، شہریوں سے لاکھوں روپے، موبائل فونز و قیمتی سامان لوٹ لیا، گاڑیاں چوری

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، رائے ونڈ میں عرفان علی سے 1لاکھ80 ہزار و فون،فیصل ٹاؤن میں خالد محمود سے 1لاکھ 60 ہزار و فون،گارڈن ٹاؤن میں نیاز خان سے 1 لاکھ 50 ہزار ودیگر سامان،شفیق آباد میں اعظم سے1 لاکھ 45ہزار و فون،گلشن راوی میں یونس علی سے 1لاکھ 40ہزار و فون،گرین ٹاؤن میں ایاز خان سے 1 لاکھ 35 ہزار روپےو دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔نواب ٹاؤن اور باغبانپورہ سے گاڑیاں ، لوہاری ،گڑھی شاہو اور سمن آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔