لاہور(خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنر سکولوں کو فنڈز کی فراہمی طلبہ کی آن لائن تصدیق سے مشروط کر دی،اس حوالےسے پیف پارٹنرز کو آگاہ کر دیا گیا۔سکولوں کو فنڈز کی فراہمی اگلے سال فروری سے نئے نظام کے تحت ملے گی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ساتھ ساڑھے سات ہزار سکولز موجود ہیں، سکولوں میں 27 لاکھ کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں۔