لاہور(خصوصی نمائندہ)صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نےسی ای اوز ہیلتھ کی تعیناتی کیلئے اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ای اوز، ایم ایس صاحبان اور کنسلٹنٹس میرٹ اور کارکردگی کی بناء پر تعینات کیے جائیں گے۔اجلاس میں قصور، سرگودھا، چکوال، راجن پور اور میانوالی اضلاع میں تعیناتی کیلئے سی ای اوز کے امیدوار ڈاکٹرز کے آن لائن انٹرویوبھی کئے گئے۔