• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ سے گورنر پنجاب و کے پی کی ملاقات

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے گورنرز سلیم حیدر اور فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزراء شرجیل انعام میمن، جام خان شورو، سعید غنی اور جام اکرام اللّٰہ دھاریجو شریک تھے۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق  ملاقات کے دوران پنجاب اور خیبر پختون خوا میں پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یوم ِشہادت سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ اور دونوں گورنرز نے ملکی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔

قومی خبریں سے مزید