• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس اورسال نو پر سیکورٹی کو ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ اعتزاز گورایہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے کہا ہے کہ ملک میں رہنے والے تمام اقلیتیں محب وطن ہیںانہیں تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہےکرسمس مسیحی بھائیوں کا مذہبی تہوار، محبتوں کے فروغ اورپرامن معاشرے کی تشکیل کا پیغام ہےکرسمس اور سال نو کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ اور گرجا گروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نےکرسمس اور نئے سال کے موقع پر امن کی بحالی کیلئے سیکورٹی پلان کے حوالے سے افسران اور مختلف چرچ کے منتظمین سے ملاقا ت کے موقع پر بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ ، کوئٹہ کے تمام ڈویژنز کے ایس پیز اور دیگر پولیس آفیسران موجود تھےانہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس اور سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دی۔
کوئٹہ سے مزید