• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی آف گوادرکا چوتھا سنڈیکیٹ اجلاس‘ مختلف امور پر غور

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف گوادرکا چوتھاسنڈیکیٹ اجلاس ایچ ای سی ریجنل سینٹر کوئٹہ میں ہوا صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور احمد، سیکرٹری کالجز، ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ محمد طاہر، نمائندہ محکمہ مالیات بلوچستان بشیر احمد، رجسٹرار پروفیسر دولت خان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رحیم بخش مہر، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ، فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز، کامرس، اینڈ سوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر جان محمد اور فیکلٹی آف سائنس، انجینئرنگ، اینڈ ٹیکنالوجی کے ڈین ڈاکٹر محب اللہ نے شرکت کی رجسٹرار پروفیسر دولت خان نے ایجنڈا پیش کیا اور انتظامی، مالی، تعلیمی، تدریسی، اور تحقیقی امور پر غور کیاگیاسنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے اکیڈمک کونسل، فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سلیکشن بورڈ کی میٹنگز کے منٹس کی منظوری دی اور اہم فیصلے کئے گئے۔
کوئٹہ سے مزید