• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پریشر میں کمی کیخلاف خواتین کا احتجاج

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)عبداللہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں اور خواتین نےگیس لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کے خلاف سوئی سدرن گیس کمپنی کے آفس سمنگلی روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کر کے احتجاج کیاجس سے ٹریفک معطل ہوگئی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شدید سردی کے باعث کوئٹہ اور ملحقہ علاقوں میں پریشر میں کمی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کو سردی سے بچنے اور خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہےمنفی درجہ حرارت میں صارفین کو سوئی گیس کی ضرورت ہے متعددبارحکام کوآگاہ کیاگیا لیکن شنوائی نہیں ہوئی۔
کوئٹہ سے مزید