• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے مسائل اجاگرکرکے حل کیلئے اقدامات کیے‘علی مددجتک

کوئٹہ(پ ر)پیپلزپارٹی کے امیدوار پی بی 45سابق وزیر حاجی علی مدد جتک کی زیر قیادت سریاب میں گرینڈ شمولیتی تقریب ہوئی جس میں علاقے کے سینکڑوں مرد اور خواتین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرتے ہوئے ان کی حمایت کااعلان کیا اس موقع پر کوئٹہ ڈویژن کے صدر خیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی، ضلع کوئٹہ کے صدر میر نصیب اللہ شاہوانی، حاجی لعل محمد جتک، صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجدہ بنگلزئی سمیت معتبرین اورکارکن بھی بڑی تعداد میں موجودتھے حاجی علی مدد جتک، خیر محمد ترین، جنرل سیکرٹری محمد گل شاہوانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نہ صرف مسائل اجاگرکرتی ہے بلکہ ان حل کیلئے عملی اقدامات بھی کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی امید پیپلزپارٹی سے وابستہ ہے علی مددجتک نے مصائب کے باوجود پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اس لیے پی بی 45کی ری پولنگ میں انہیں کامیاب بنائیں گے علی مددجتک نے شمولیت کرنےو الوں خیرمقدم کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا۔
کوئٹہ سے مزید