• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب متاثرین بحالی‘ بی آر ایس پی اور ایچ آر یو کے مابین معاہدے پر دستخط

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام بی آر ایس پی اور حکومت بلوچستان کے ہاؤسنگ ریکنسٹرکشن یونٹ ایچ آر یو کے مابین سیلاب متاثرین کے بحالی کے پروجیکٹ (IFRAP) کے سلسلے میں اہم معاہدے پر دستخط کئے گئے ۔پروجیکٹ پرورلڈ بینک کے مالی معاونت سے عمل درآمد کیا جارہا ہے ،بی آر ایس پی کے چیف ایگزیکٹو افسرڈاکٹر طاہر رشید اور ایچ آر یو کے چیف ایگزیکٹو افسر راشد رزاق نے معاہدے پر دستخط کئے، اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اسفند یار کاکڑ ایچ آر یو کے چیف آپریٹنگ افسر نجیب اللہ ببری اور بی آر ایس پی کے سینئر منیجرز بھی موجود تھے ۔معاہدہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ تین اضلاع اوستہ محمد، جھل مگسی اور صحبت پور میں رہائشی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک اہم پیشرفت ہے ، بی آر ایس پی اور ایچ آر یو کے اس شراکت داری معاہدے سے سیلاب متاثرین کیلئے محفوظ رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی جس سے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئے گی ۔معاہدہ نہ صرف متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو بلکہ بلوچستان میں پائیدار ترقی کے لئے بھی سنگ میل ثابت ہوگا۔
کوئٹہ سے مزید