• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوکل بس یونین عدالتی حکم پر عملدرآمد یقینی بنائے،سیکریٹری آر ٹی اے

کوئٹہ (پ ر)سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوئٹہ ڈویژن کی زیر صدارت متحدہ لوکل بس یونین کا اجلاس ہوا۔ جس میں ایس پی ٹریفک سٹی سرکل شبانہ حبیب ، ایس پی سریاب سرکل علی نواز بگٹی ، ایس پی صدر سرکل سید عاصم شاہ، ڈی ایس پی لیگل سیف اللہ درانی اور ڈی ایس پی سٹی سرکل امان اللہ جبکہ لوکل بس یونین کے عہدیداران محمد اسحاق بازئی ، لالہ حنیف بنگلزئی ، شیر احمد بلوچ ، اختر جان کاکڑ سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کا ایجنڈا عدالت عالیہ کے10 دسمبر کو جاری ہونے والے حکم نامے پر عملدرامد کے حوالے سے کیا گیا۔ جس میں دو ماہ کے اندر تمام پرانی بسوں کو نئے منی کوسٹرز اور ویگن میں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے جس سے نہ صرف شہر میں آلودگی کو روکا جا سکے گا بلکہ عوام کو بہتر بس سروس اور ٹریفک کے رش میں بھی بہتری ممکن ہے۔ اس حوالے سے لوکل بس یونین کے عہدیداران کو تفصیل سے آگاہ کیا گیا تاکہ باہمی مشورے سے اس عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ لوکل بس یونین کے عہدیداران نے اجلاس میں درخواست کی کہ ہمیں اپنے دیگر ساتھیوں سے بات چیت کے لئے دو ہفتے کا وقت دیا جائے۔ اس حوالے سے سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ ڈویژن اور ٹریفک پولیس نے متفقہ طور پر لوکل بس یونین کو دو ہفتے کا موقع فراہم کرتے ہوئے تنبیہ کیا کہ بس یونین عدالت کے حکم پر عملدرآمد پر مکمل تعاون کرے بصورت دیگر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید