• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ زید ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیاجائے،بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندہ وفد نے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکریٹری موسیٰ بلوچ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری کی سربراہی میں شیخ زید ہسپتال مستونگ روڈ کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر احمد ساتکزئی، پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن اور گرینڈ الائنس کے صدر سجاد احمد رئیسانی، جنرل سیکریٹری محمد عارف سارنگزئی، چیئرمین محمد طارق ابڑو سمیت دیگر عہدیداروں اور ذمہ داران سے ملاقات کی۔ وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ و معائنہ کیا جس میں پارٹی کے سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، مرکزی کونسلران ثنا مسرور بلوچ، میر کاول خان مری، ڈاکٹر شبیر احمد قمبرانی، حاجی عبدالحئی مینگل، کامریڈ قدوس بلوچ، فاروق سمالانی، ڈاکٹر ابراہیم بنگلزئی اور امام حسین سمالانی موجود تھے، پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال ہمارے علاقے کے لئے ایک قیمتی اثاثے سے کم نہیں۔ اس ہسپتال کو ایک بڑے رقبے اور بہترین لوکیشن پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں جدید مشینری اور ٹیکنالوجی کی سہولیات اور کافی جدید آلات بھی موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے غیر پیشہ ورانہ استعمال کی وجہ سے یہ مشینیں گزشتہ کئی سال سے خراب ہیں جن میں سر فہرست ایم آر آئی سٹی سکین بھی شامل ہے جبکہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بھی مریضوں کو مسائل کا سامناہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام و محکمہ صحت کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ شیخ زید ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کا نوٹس لیں اور اس حوالےسے جلد اقدامات کریں۔
کوئٹہ سے مزید