کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈزکے عالمی دن کی مناسبت سے برائٹ اسٹار ڈیولپمنٹ سوسائٹی بلوچستان اور ڈریم ویلفیئر ارگنائزیشن کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سکینہ عبداللہ خان تھیں جبکہ سیمینار میں برائٹ سٹار ڈیویلپمنٹ سوسائٹی بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصیر چنا ، ڈریم ویلفیئر آرگنائزیشن بلوچستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر دوران بلوچ ، وطن یار خلجی ، سمیع شارق ، ریسرچ افسر خالد محمود مری ، بریکنگ بیریئرز وومن کی ماہ نور جاوید سول سوسائٹی کے نمائندوں ، طلبا ، سماجی کارکنوں سمیت مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ سیمینار کے شرکا کو ایڈز کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ، شرکاء نے ایڈز کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا اور مختلف تجاویز پیش کیں ۔