کو ئٹہ(آئی این پی ) جمعیت کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کی مدارس دشمن پالیسی کو جوتے کے نوک پر رکھتے ہیں مدارس کو مٹانے والے خود مٹ چکے ہیں مگر مدارس آج بھی قائم ہیں ٹکر لینے والے اپنے آقاؤں کے انجام سے سبق سیکھے جن کا آج نام و نشان بھی نہیں ہے جمعیت کے اکابر نے مدارس کے تحفظ کا عہد کیا ہےجان دینگے مگر مدارس پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے انہوں نے مدرسہ دارالعلوم صدیقیہ موسی کالونی سریاب میںدستار فضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےقوم ملک کی نظریاتی شناخت کے دشمن عناصر کا احتساب کریں جمعیت مدارس کے دفاع کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرے گی۔