کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی اور لوڈشیڈنگ کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی جانب سے مشرقی بائی پاس کو بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت پشتونخوامیپ کے علاقائی سیکرٹری محمد ابراہیم خان کاکوزئی اور دیگر نے کی مقررین نے کہا کہ علاقے میں کئی دنوں سے مسلسل گیس کی فراہمی معطل یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جانی و مالی نقصانات کے واقعات ہورہے ہیں شدید سردی میں گیس نہ ہونے سے بچے اور بوڑھے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔