• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرک مندوخیل سے مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کے رہنماؤں کی ملاقات

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کی قیادت میں وفد نے گزشتہ روز رکن اسمبلی شیخ زرک خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ وفد میں سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل دائود ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجود تھے۔اس موقع پر کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل سمیت ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ رکن اسمبلی زرک مندوخیل نے کہا کہ کوئٹہ کے شہریوں نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے کیونکہ ہم عوام سے ہیں اور عوام ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ، حلقے کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہیں، کوئٹہ کے عوام ہمارے مثبت اقدامات کی بدولت جلد تبدیلی محسوس کریں گے، انہوں نے کہا کہ انتقام نہیں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موقع پر سحر گل خلجی اور جاوید اعوان نے رکن اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کارکنوں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر زرک مندوخیل نے یقین دہانی کرائی کہ کارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے قیادت سے بات کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید