اسلام آباد(کامرس رپورٹر)سلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے نے انہیں یقین دلایا ہے کہ شہر کی مارکیٹوں میں ترقیاتی کام جلد شروع ہو جائیں گے، چیمبر کی قیادت تاجر برادری کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کو یقینی بنانا اور تجارتی سرگرمیوں کی حمایت ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن G-10 کے صدر سید کامران کاکاخیل کی قیادت میں چیمبر کے دورے کے دوران تاجر وں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔