• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس کی مختلف کارروائیاں 6اشتہاریوں سمیت 9 افراد گرفتار

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر ) راولپنڈی پولیس نے 3ملزموں کو گرفتار کرکے 17لیٹر شراب معہ اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ،تھانہ صدرواہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 10لیٹر شراب ،تھانہ بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے 7لیٹر شراب برآمد کی، جب کہ تھانہ وارث خان پولیس ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا ادھردھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا، تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دھوکا دہی اور فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کر لیا، اشتہاری فروری 2024 سے بنی پولیس کو مطلوب تھا، جبکہذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے والے 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا، واقعہ کا مقدمہ 4 ماہ قبل درج کیا گیا تھا،اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔ ادھرفائرنگ کر کے معمر شخص کو قتل اور اس کے بیٹے کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید