• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروبار کی منصوبہ بندی میں موسم کو بھی مدنظر رکھیں،آئی ائی ای سیکرٹری جنرل

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں، انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف ایمپلائرزکے سیکرٹری جنرل رابرٹو سوریز سانتوس نے پیر کے روز " کاروبار اور انسانی حقوق سے متعلق آجروں کی آگہی بڑھانے کے سیشن" میں بطور مہمان خصوصی خطاب کے دوران کاروبار اور انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فوری معلومات کی فراہمی اور عالمی سطح پر مربوط معیشت کے اس دور میں کسی بھی ملک کا عالمی تصور نہ صرف اسکی اقتصادی ترقی بلکہ انسانی حقوق کی پاسداری میں مضمر ہے، انہوں نے کہا کہ فی زمانہ کوئی بھی قوم عالمی کاروباری قوانین معاملات میں شفافیت اور ملازمین کے حقوق کا خیال رکھے بغیر بین الاقوامی منڈیوں کا اعتماد حاصل نہیں کرسکتی ہے۔آئی او ای کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ کاروباری مقامات پر حقوق انسانی کے عالمی قوانین کا نفاذ اب کٹھن مرحلہ نہیں رہا بلکہ عالمی خریداروں، سرمایہ کاروں اور صارفین کی بنیادی توقع ہے۔ مسابقتی کاروبار کے ماحول کے قیام کے لئے انہیں بہترین ساکھ کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور کارکنوں، کمیونٹی اور سپلائی چین کیساتھ ہمہ وقت مشغول رہنا چاہیے۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری اداروں سے کہاکہ وہ عالمی قوانین کو اپناتے ہوئے، کاروبار کی منصوبہ بندی میں موسم  تحفظات کو بھی مدنظر رکھیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا کہ مستقبل ایسی معیشتوں کا ہے جو اخلاقی ذمہ داریوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بین الاقوامی اصولوں سے ہم آہنگ رہیں آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے پروگرام کی نظامت کی۔
اسلام آباد سے مزید