• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اس وقت ہائبرڈ وار کا سامناکررہا ہے،طارق محبوب کیانی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)سابق ضلع ناظم راجہ طارق محبوب کیانی نے کہا کہ پاکستان اس وقت ہائبرڈ وار کا سامناکررہا ہے،جس کے تحت دشمن عناصرافغان سرزمین استعمال کرکے دہشتگرد حملے کروا رہے ہیں۔ یہ غیر اعلانیہ جنگ بھارت کی اُس حکمت عملی کا تسلسل ہے جو 1965 کی جنگ کے بعد جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ انہوں نے پاک فوج کےافسران اورجوانوں کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتےہوئےکہا کہ دشمن کے ہرحملے کامؤثر جواب دیا جارہا ہے۔ انہوں نے سیاسی قیادت، میڈیا، ریاستی اداروں اور عوام پر زور دیا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی جائے، دفاعی ضروریات، قرضوں کی ادائیگی، ترقیاتی حکمت عملی اور موسمیاتی مسائل جیسے قومی بوجھ میں تمام صوبوں کو منصفانہ طور پر شریک ہونا چاہیے۔
اسلام آباد سے مزید