• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، نومنتخب چیئرمین نشتر مارکیٹ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ریاست اور ریاستی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں بدقسسمتی سے حکومتی ادارے اور انتظامیہ تاجر وں کے حق پہ ڈاکہ مارنے کے لئے اوچھے ہتکھنڈے اپناتے ہیں،اسلام آباد انتظامیہ نے میلوڈی ،آبپارہ اور آئی نائن میں تاجروں کے یونٹس سیل کیے اور تاجروں کی تذلیل کی گئی جو ناقابل برداشت ہے اگر انتظامیہ نے اپنا رویہ ترک نہ کیا تو ہم تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے پشاور موڑ جی نائن نشتر مارکیٹ کے نومنتخب چئیرمین چوہدری نذیر،صدر محمد نثار لنگاہ ، جنرل سیکرٹری چوہدری سہیل ،سینئر نائب صدر سردار محمد زبیر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے زور دیا کہ منتخب عہدیداران تاجروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں رہیں اور جہاں ہماری ضرورت پیش ہو ہم ان کی کال پر لبیک کہیں گے۔
اسلام آباد سے مزید