• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے انٹراپارٹی انتخابات ،مختلف حلقوں کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی کے انٹراپارٹی انتخابات 2025 کے مختلف حلقوں کے عہدیداروں کا انتخاب مکمل ہوگیا ہے۔ نتائج کے مطابق حلقہ PP-19 میں محمد اشفاق امیر نے 370 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ حلقہ PP-15، وارڈ نمبر 5 میں اظہر اقبال 240 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔پولنگ کا عمل شفاف اور نظم و ضبط کے ساتھ مکمل ہوا۔ صدر مرکزی مسلم لیگ راولپنڈی شہباز راجپوت اور سیکرٹری جنرل راولپنڈی انجینئر مبین صدیقی نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔
اسلام آباد سے مزید