راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں 14 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ پر2نامعلوم ملزمان نے سپورٹس کے سامان کی د کان سے اسلحہ کی نوک پر 25ہزارروپے اور موبائل چھین کر جاتے ہوئے 3فائر کیئے جو ایک فائر محمدعلی کی انگلی پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔