راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)جذبہ سپر لیگ ایڈیشن 4 کے میچ میں رائیکا کرکٹ کلب نے مخدوم کرکٹ کلب کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ مخدوم کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 19.2 اوورز میں 104 پر آؤٹ ہوگئی۔ مخدوم کرکٹ کلب کی طرف سے احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 50رنز بنائے۔رائیکا کلب کی طرف سے باؤلنگ میں جواد جیدی نے 4 اور فخر شاہ اور محسن نے بالترتیب 2،2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں رائیکا کرکٹ کلب نے 14.5 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 105 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔رائیکا کی طرف سے بیٹنگ میں سیف 22،عبد اللہ 19 اور استاد زید نے 15 رنز بنائے۔مخدوم کرکٹ کلب کی جانب سے سید وسیم نے و اور احمد اور سید شجاع نے 1،1 کھلاڑی آؤٹ کیے۔رائیکا کرکٹ کلب کی کامیابی پر اسد وقاص نے مبارکباد دی۔