• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 4 سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی، 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری

اسلام آباد(عاطف شیرازی ) پاکستان نے چار سال بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپسی کرتے ہوئے 50 کروڑ ڈالر کا یورو بانڈ جاری کر دیا ہے، وزارت خزانہ نے اس پیش رفت کو معیشت کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق یورو بانڈ کے اجرا سے پاکستان نے بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹ میں دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے، جبکہ جلد سکوک اور پانڈا بانڈز کے اجرا کا بھی منصوبہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشکل عالمی معاشی حالات کے باوجود یہ ایک بڑی کامیابی ہے۔

اہم خبریں سے مزید