کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے نیوٹرل وینیو کا فیصلہ جلد ہوجائے گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ ایک ماہ میں تیار ہوجائے گی البتہ جنوری میں یہاں کام جاری رہے گا۔ ویسٹ انڈیز کا ٹیسٹ میچ کراچی سے کسی اور شہر منتقل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی نئی بلڈنگ تکمیل کے مراحل میں ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ہیڈ کوچ کا کام کوچنگ اور سلیکشن کمیٹی کا کام ٹیم منتخب کرنا ہے۔ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کو ممبر سلیکشن کمیٹی بنایا تھا ۔ فخر زمان کے حوالے سے سلیکشن کمیٹی سے پوچھیں ۔