• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سدرہ امین کی عمدہ بیٹنگ، اسٹارز کو قومی ون ڈے چیمپئن بنادیا

کراچی اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ سدرہ امین کی قیادت میں اسٹارز نے جیت لیا۔ اتوار کوراولپنڈی میں فائنل میں کانکرز کی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوئی ۔کانکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 45 اوورز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بنائے ، حفصہ خالد 47 جبکہ دعا ماجد 40 رنز کر نمایاں رہیں۔اسٹارز کی وحیدہ اختر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فاتح ٹیم نے ہدف 43.2 اوورز میں پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا ۔ سدرہ امین نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نشرہ سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو پندرہ لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم ملی ۔ فائنل سے قبل فاطمہ ثناء کی زیرقیادت کانکرز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہی۔