کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف تینوں ون ڈے انٹر نیشنل میں اوپنر عبداللہ شفیق صفر پر آؤٹ ہوئے اور انوکھے ریکارڈ کے مالک بن گئے۔ وہ ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اور سال میں سب سے زیادہ صفر حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی ہوگئے۔ 2024 میں وہ 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ۔ عمران نذیر سال 2000 اور محمد حفیظ 2012 میں چھ، چھ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں ۔