کراچی( اسٹاف رپورٹر) پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 میں فینز چوائس ایوارڈز کو متعارف کرایا جائے گا۔ شائقین اپنے ووٹ کے ذریعے گزشتہ ایڈیشنز میں حصہ لینے والے بہترین کھلاڑیوں کا ان کی پرفارمنس کی بنیاد پر انتخاب کرینگے چھ کیٹگریز بہترین بیٹر، بولر، آل راؤنڈر، سب سے قیمتی کھلاڑی، انفرادی بولنگ اور بیٹنگ پر فارمنس پر ایوارڈ دیے جائینگے۔ سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان 11جنوری کو پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب میں کیا جائے گا۔