• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم اسکواش: ایئر فورس کی عدم شرکت، قومی چیمپئن شپ متاثر

کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر) کومبیکس روشن خان نیشنل اسکواش ٹیم چیمپئن شپ میں پی اے ایف کی ٹیم نے انٹری جمع کرانے کے باوجود آغاز سے قبل اطلاع یا رابطے کی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے ڈرازمتاثر ہوئے ۔ منتظمین نے پی اے ایف کی ٹیم کے بغیر ڈراز نکال کر ٹورنامنٹ کے آغاز کو ممکن بنایا۔ پی اے ایف کی عدم شرکت پر مخالف ٹیموں کو واک اوور دیدیا گیا۔ پاکستان نیوی روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں چیمپئن شپ کے پہلے روز پول اے کے مردوں کے مقابلوں میں ایس این جی پی ایل نے پنجاب ، پول بی میں آرمی نے نیوی ، واپڈا نے بلوچستان ، خواتین میں پنجاب نے بلوچستان ، آرمی نے سندھ کو ہرایا، شام میں بلوچستان نے ریلوے ، واپڈا نے نیوی ، خواتین میں واپڈا نے بلوچستان کو ہرایا۔سندھ کوپاک فضائیہ کے خلاف واک اوور دیدیا گیا۔