کراچی اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے منفرد تجربہ کرتے ہوئےپاور ہٹرز کی تیاری کے لئے ماضی کے جارح مزاج بیٹسمین عبدالرزاق کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں تیز بیٹنگ کرنے والوں کی اسٹرائیک فورس تشکیل دی جائے گی ۔ جو 50 نوجوان ہارڈ ہٹنگ بیٹرز پر مشتمل ہو گی۔ ان کی سلیکشن ملک بھر سے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی سربراہی میں کی جائے گی ، ان نوجوانوں کو چھکے اور چوکے مارنے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ اسٹرائیک فورس کا مقصد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو نئے نوجوان کھلاڑی فراہم کرنا ہے۔ماضی میں پاکستان ایک بیس بال کوچ کی خدمات بھی حاصل کرچکا ہے۔