کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں گیزر پھٹنے سے گھر کی دیواریں مسمار ہوگئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،تفصیلات کےمطابق عزیز آباد تھانہ کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 8 کمپری ہینسو کالج کے پیچھے والی گلی میں واقع مکان کی پہلی منزل میں اتوار کو اچانک زور دار دھماکہ ہوگیا ،دھماکہ سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا،گھر کی دیواریں مسمار ہوگئی، دیواروں کا ملبہ گلی میں جا گرا جس کے باعث گلی میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر گھر میں موجود لوگوں کو فوری طور پر ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔