کراچی (اسٹاف رپورٹر) جگر گوشہ رسولﷺ حضرت فاطمۃ الزہرارضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ولادت باسعادت کے حوالے سے ’’خاتون جنتؓ کانفرنس‘‘ 23دسمبر پیر شب 8بجے نشتر پارک میں ہوگی،کانفرنس سے شہنشاہ حسین نقوی، پیر سید طیب شاہ گیلانی، مفتی فضل ہمدرد، عبدالباقی اخونزادہ و دیگر بھی خطاب کرینگے جبکہمختلف مکاتب فکر کے علماشریک،ناظم محفل سلمان جلالوی ہونگے۔