کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام شیرشاہ کالونی میں سالانہ تحفظ ختم نبوت ﷺکانفرنس سے امیر مرکزیہ مولانا پیر ناصر الدین خاکوانی، مولانا اللہ وسایا، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما، سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا قاضی احسان احمد، جےیوآئی ضلع جنوبی کے امیر مولانا نورالحق، جےیوآئی سائٹ ٹاؤن ضلع کیماڑی کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سائٹ ٹاؤن کے امیر مولانا محمد حامد ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ عقیدہ ختم نبوت ﷺ ایمان کی اساس ہے، ناموس رسالت ﷺ و صحابہ پر آنچ نہیں آنے دیں گے، فرقہ واریت پھیلانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی، قادیانیت اور دین دشمنوں کا تعاقب جاری رہے گا، قومی دھارے کی باتیں کرنے والے پہلے اسلامی دھارے میں شامل ہوں۔