کراچی (اسٹاف رپورٹر )پی آئی اے کی پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر اپنا پرس جہاز میں بھول گیا ،پرس میں تقریبا 15 ہزار درہم سمیت ضروری کاغذات موجود تھے، ایئرپورٹ پر موجود گراؤنڈ ہینڈلنگ ٹیم کی موجودگی میں رقم اور پرس مسافر کے حوالے کر دیا۔