کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے رہنما شہریوں کے لیے مزید مسائل پیدا کرنے کا سبب نہ بنیں ،صوبوں کے مابین پانی کی تقسیم میں صدر پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے،بانی پی ٹی آئی سےکسی اچھے کی امید نہیں ہے، مذاکرات کے موقع پر وہ گلاٹی مار سکتا ہے، جماان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سندھ کے سنئیر نائب صدر اور سینٹرل ورکنگ کمیٹی ن لیگ رانا احسان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔