کراچی( اسٹاف رپورٹر )ترجمان واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ واٹر ٹینکرز کو روکنا ایک غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل ہے مظاہرہ کرنے والوں کی فوٹیج ریاستی اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے،شہر بھر میں پانی کی فراہمی بلا تعطل اور معمول کے مطابق جاری ہے اور تمام علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے ، انکا کہنا تھا کہ شہر کو موجودہ وقت یومیہ 1200ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے مگر اس کے برعکس واٹر کارپوریشن کے سسٹم میں موجودہ وقت صرف یومیہ 650 ایم جی ڈی پانی دستیاب ہے، انہوں نے کہا کہ یہ تاثر سراسر غلط ہے کہ لائنوں کا پانی واٹر ٹینکرز کے ذریعے فراہم کیا جاتا ہے۔