کراچی (اسٹاف ر پورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع شرقی نعیم اختر کے ہمراہ واٹر کارپوریشن کی بدترین کارکردگی و نا اہلی اور شہر میں پانی کے بحران کے خلاف نیپا ہائیڈریٹ پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کراچی کے شہریوں کو پانی ٹینکروں کے ذریعے نہیں نلکوں میں فراہم کیا جائے، پانی کی لائنوں کے ٹوٹ بھوٹ کی ذمہ داری براہ راست واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی ہے،آئے روز پانی کی لائن کی خرابی کے باعث پانی بند کردیا جاتا ہے، عوام مسائل کے حل کے لیے اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کا حصہ بنیں،فارم 47کی پیداوار کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں، گز، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم آپس میں نورا کشتی کرتے ہیں اور شہریوں کو بجلی و پانی سے محروم رکھتے ہیں۔