• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی ایک اور دھمکی، پاناما کینال کا کنٹرول واپس لینے کا اشارہ دیدیا

کراچی(نیوزڈیسک)ڈونلڈٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ پاناما کی جانب سے کینال کے استعمال کے لیے زیادہ فیس وصول کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کینال کا انتظام قابل قبول انداز میں نہ چلایا گیا تو وہ پاناما سے کینال کا کنٹرول واپس دینے کا مطالبہ کریں گے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ وہ پاناما کینال کو ’غلط ہاتھوں‘ میں جانے نہیں دیں گے

 انہوں نے چین کے اثر و رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کینال کا انتظام چین کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید