کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز نے کریگ بریتھویٹ کی قیادت میں جنوری میں دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے، دونوں ٹیسٹ ملتان میں ہوں گے ۔ ویسٹ انڈیز راولپنڈی میں 10 اور 11 جنوری کو دو روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے سیریز کا شیڈول بھی اعلامیے میں شامل کر دیا ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 جنوری اور دوسرا 25 سے 29 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔ ویسٹ انڈیز 18 سالوں میں پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹرعامر جنگونے اپنا پہلا ٹیسٹ کال اپ حاصل کیا ہے۔ شمر جوزف انجری جبکہ الزاری جوزف دیگر مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہےکریگ بریتھویٹ (کپتان)، جوشوا ڈا سلوا (نائب کپتان)، ایلک ایتھنیز، کیسی کارٹی، جسٹن گریوز، کیویم ہوج، ٹیون املاچ، عامر جنگو، مائیکل لوئس، گوڈاکیش موتی، اینڈرسن فلپ، کیمار روچ، کیون، سنکلیئر، جیڈن سیلز اور جومل واریکن۔