کوئٹہ (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنما سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری نے دیگر سیاسی عمائدین کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی سے انکے رہائشگاہ پر ملاقات کی ،نواب زہری نے سردار فتح محمد محمد حسنی کی مزاج پرسی کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئےانکی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،صوبائی وزیر میر محمد عاصم کرد گیلو سردار زاد میر ظفر اللہ خان ساسولی انور سادات قمبرانی ایوب قریشی پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری ودیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔