کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ساڑھے7ہزار ،15 ،25اور40ہزار مالیت کے پرائز بانڈز واپس یا تبدیل کرنے کی حتمی 31 دسمبر 2024 مقرر ہے ۔وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہےکہ ملکی معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے ساڑھے 7،15،25 اور40ہزار روپے کے بیئرر پرائز بانڈز کی فروخت کا سلسلہ بند کر دیا گیاتھا۔مذکورہ مالیت کے بانڈز رکھنے والے افراد مقررہ تاریخ سے پہلے طے شدہ طریقوں سے واپس یا تبدیل کرالیں ۔