• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم اور نوازشریف کی سالگرہ آج منائی جائیگی‘ ن لیگ کوئٹہ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کا اجلاس گزشتہ روز ضلعی صدر سردار سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اعوان کی قیادت میں ہوا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ، اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی ، آغا ظہور شاہ، آغا سعید شاہ،چوہدری بابر ،فاروق جبارخیل، ذیشان مشتاق، سفر محمد خان ٹکری محی الدین ،عادل داؤد ، آغا اسماعیل شاہ ، بابر مقصود ، محمد زبیر ، عرفان اقبال ، حارث رضا ، فیاض جدون ، بخت محمد بازئی ، وقاص احمد ،سلیم سہوترہ ، شاہد بلوچ ، محمد آصف خان حریفال ، عمر آغا، رئیس فقیر محمد اورکوئٹہ سٹی ون زرغون کے صابر راجپوت ، محمد سعید ملک، ٹکری سعید احمد سمالانی، ملک عالم کاسی ،رانا محمد ظفر،شاہد نذیر، اسد دہوار ، مہرعلی نیچاری و دیگربھی موجود تھے۔اجلاس میں پارٹی وکارکنوں کے مسائل پرغور کیا گیااور فیصلہ کیا گیاکہ قائداعظم محمد علی جناح اور سابق وزیراعظم ،پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ آج 25 دسمبر کو شایان شان طریقے سے منائی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سحر گل خلجی اور جاوید اعوان نے کہا کہ ہر نظریاتی کارکن نوازشریف کے وژن کا وارث ہے، کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ،ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیدار عام کارکن کی حیثیت سے قائد کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے۔اجلاس میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج صوبے میں پارٹی کی نمایاں پوزیشن کے باوجود کارکن مایوس ہے، خاص طو ر پر محکمہ تعلیم کے حوالے سے پارٹی ضلع کوئٹہ کے تحفظات ہیں ،کارکنوں کو نظرانداز کرنےکا سلسلہ اب مزید برداشت نہیں کیا جائے گا بلکہ اس سلسلے میں ضلع کوئٹہ مرکزی و صوبائی قائدین سے رابطہ کرے گی ۔ مشکل حالات میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو نظرانداز کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہئے۔ اجلاس میں مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔
کوئٹہ سے مزید