کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مشرقی بائی پاس پر پراپرٹی ڈیلر کے14 سالہ بیٹے سےدس روز تک بد فعلی کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ چوتھے ساتھی کی گرفتاری کے لئےچھاپے مارے جا رہے ہیں۔بچہ گیارہ روز سے لاپتہ تھا پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے رہائشی پراپر ٹی ڈیلر محمد اسلم نے گزشتہ روز تھانہ عبدالخالق شہید میں رپورٹ درج کرائی کہ اس کا14سالہ بیٹا منظور احمد 14 دسمبر کی شام کو گھر سے نکلا تھا جو لاپتہ ہوگیا جس کی گمشدگی کی رپورٹ16 دسمبر کو درج کرائی تھی،24 نومبر کو میرا لاپتہ بیٹا منظور احمد گھر آیااور بتایا کہ گیارہ روز قبل جب گھر سے نکلا تو اسے علاقے کے چار نوجوانوں محمد سلیم، عطا اللہ، سمیع اللہ اورعجب خان زبر دستی گاڑی میں ڈال کر عطا اللہ کے گھر لے گئے اور روز انہ بد فعلی کرتےرہے، ایس ایچ او خالق شہید امین جعفر نے دیگر عملے کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان محمد سلیم عطا اللہ اور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ انکے چوتھے ساتھی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے۔پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔