• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: جعلی پولیس اہلکار گرفتار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈبل روڈ سے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،پولیس کے مطابق ایس ایچ او انڈسٹریل خیر محمد گزشتہ شب دیگر عملہ کے ہمراہ ڈبل روڈ پر گشت کررہا تھااس دوران اس نے آر آر جی کی وردی پہنے ایک شخص یونس کو روک کر اس سے پوچھ گچھ کی تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا جسے مشکوک جان کر حراست میں لے کر تھانہ منتقل کیا گیا جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ پولیس اہلکار نہیں ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
کوئٹہ سے مزید