کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر)آواران میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق آواران کے علا قے مشکے نوکجو کا رہائشی عبدالشکور بازار جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔