• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل لائرز فورم کا اجلاس، تنظیمی فعالیت سے متعلق فیصلے

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے وکلاء ونگ کی تنظیم نیشنل لائرز فورم (ملگری وکیلان) کا تعارفی اجلاس آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ نور اللہ شاہ احساس کی زیر صدارت ہوا اجلاس میں آرگنائزنگ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ نجیب اللہ آغا، انفارمیشن سکرٹری ایڈوکیٹ خان میر ناصر و ممبران ایڈوکیٹ حمید اللہ کاکڑ اور ایڈوکیٹ مزدلفہ اچکزئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں مختلف تنظیمی، سیاسی و قانونی امور زیر بحث لائے گئے جن میں صوبہ بھر میں تنظیمی فعالیت اور قانونی شعبے میں فعال ہمفکر ساتھیوں تک رسائی اور انہیں فخر افغان باچاخان کا پیغام پہنچانا شامل تھا اجلاس میں اس امر کا بھی اعادہ کیا گیا کہ سیاسی و تنظیمی تحفظات رکھنے والے ساتھیوں کو فعال کرنے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی ۔
کوئٹہ سے مزید