• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورکاکا کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا‘ بی این پی

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے کلی یارو پشین میں مغوی بچے معصوم مصور خان کاکڑ کی بازیابی تحریک کے ممبر حاجی طور کاکا کے انتقال پر ان کے گھر جا کر لواحقین سے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم کی خدمات علاقے کے عوام کی ترقی و خوشحالی فلاح و بہبود اورتحفظ کیلئے ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنے علاقے اور لوگوں کے اجتماعی مفادات کے حصول کیلئے زندگی گزاری جنہیں کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ درایں اثناء پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے گزشتہ روز کلی بیڑو سریاب میں پارٹی کے سابق یونین کونسل شادیزئی کے کونسلر محمد حنیف لانگو مرحوم کے چھوٹے بھائی پرویز لانگو اور ان کے جوانسال فرزند نیاز محمد لانگو کے نتقال پر ان کے گھر جا کر پسماندگان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی،س موقع پر صوبائی صدر میر غلام رسول مینگل ،مرکزی کونسلران میر کاول خان مری‘ظفر نیچاری‘حاجی محمد حنیف مینگل‘ملک نصیر گرگناڑی‘سرور لانگو‘غلام فرید مینگل ودیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ٹریفک حادثے میں پارٹی کی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر شہروز مینگل کے چچا کی عیادت کی ۔
کوئٹہ سے مزید