کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان صوبائی اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کردیا گیا منگل کو اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی نے پینل آف چیئرپرسنز کا اعلان کیا جس میں پرنس آغا عمر احمد زئی ، مولوی نور اللہ ، میر زاہد علی ریکی اور ہدایت الرحمٰن بلوچ شامل ہیں۔