پشاور( وقائع نگار )اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے طلبہ و طالبات نے حمزہ فاونڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیا ہسپتال پشاور کا دورہ کیاجہاں ادارے کے بانی اعجازعلی خان نے انہیں حمزہ فاونڈیشن کیجانب سے تھیلیسیمیا وہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا مریضوں کو دی جانےوالی سروسز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر عثمان وحید ٹیکنیکل ایکسپرٹ بلڈ بینکنگ محکمہ صحت اسلام آباد اور ڈاکٹر نور صباءمنیجر ریجنل بلڈ سینٹر محکمہ صحت پشاور کررہے تھے۔ڈاکٹر خالد خان ٹیکنیکل ایکسپرٹ بلڈ بینک ودیگر وفد ارکان کو حمزہ فاو ¿نڈیشن کی ڈیجیٹل لیبارٹری وبلڈ بینک سمیت دیگر شعبوں کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا اور بتایا کہ ادارے میں 1504مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں جدید مشینری و آلات کے ذریعے محفوظ انتقال خون کی فراہمی سمیت دیگرسروسز مفت دی جارہی ہیں۔ انہیں کمپیوٹرائزڈ طریقہ سے کیے جانےوالے خون کے کراس میچ کے بارے میں بھی تفصیلی لیکچر دیاگیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عثمان وحید نے کہاکہ حمزہ فاو ¿نڈیشن کی سروسز قابل قدرہیں جو دکھی انسانیت کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔ حمزہ فاو ¿نڈیشن چیئرمین اعجاز علی کی قیادت میں ادارہ مریضوں کو مفت و معیاری سہولیات فراہم کررہا ہے۔حمزہ فاو ¿نڈیشن جیسی تنظیمیں صحت کی دیکھ بھال کی ضروری خدمات اور تھیلیسیمیا کے غریب مریضوں کو مدد فراہمی میں اہم کردار ادا کررہا ہے لہذا انہیں ہر لحاظ سے سپورٹ کرنیکی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انجینئر حمزہ اعجاز اور ڈاکٹر خالد خان نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اسلام آباد وفد کے سربراہ کو حمزہ فاو ¿نڈیشن کی جانب سے شیلڈ بھی پیش کیا