پشاور(جنگ نیوز) مرزا عبدالرحمن فاونڈر صدر اٹک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان سابقہ چئیرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی صدر عاطف اکرام نے اپنا صدر مقام فیڈریشن چیمبر اسلام آباد کیپیٹل آفس اسلام آباد کے چھٹے فلور پر منتقل کر دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ کوئی یو بی جی گروپ کا عہدیدار یا ممبر بغیر اجازت صدر عاطف اکرام کے اس فلور پر نہ آسکتاہے بلکہ جرنل سیکریٹری ظفر بختاوری سمیت تمام ٹریڈباڈیز کو ممنوع ہوگا جبکہ پہلے بھی صدر نے بغیر ایف پی سی سی آئی کےای اورجی بی ممبران کی منظوری کے غیر قانونی طور پر اپنے منظور نظر لوگوں کو پرکشش تنخواہ پر لگا رکھا ہے جوکہ غیر قانونی اقدام ہے جس کے لئے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ یو پی جی گروپ ناتجربہ کر گروپ ہے ۔ پاکستان کی 300سے زائد ٹریڈباڈیز کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کیونکہ 47 والے مینڈیٹ نے اس ادارے ایف بی سی سی آئی کو ختم کردیا ہے صدر نے اسلام آباد ایسے منظور نظر لوگ جو اس ادارے کے ممبر ہی نہیں ہیں ان بٹھایا ہے جو قانونی طور پر غلط ہے آج صدر اپنی لوکل چیمبر کی لڑائی میں ادارے کا وقار مجروح کر دیا میری تمام ٹریڈباڈیز سے گزارش ہے کہ اس غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کریں۔